ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خواتین سائنس دانوں کی کمی نہیں،صدرجمہوریہ کے اظہارتشویش پرہرش وردھن کی وضاحت

خواتین سائنس دانوں کی کمی نہیں،صدرجمہوریہ کے اظہارتشویش پرہرش وردھن کی وضاحت

Sun, 07 Oct 2018 21:34:14    S.O. News Service

لکھنؤ ،7ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک میں خاتون سائنس دانوں کی کم تعداد پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے تشویش کے اگلے دن یعنی اتوار کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہرش وردھن نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ تجربہ گاہوں میں خاتون سائنس دانوں کی کمی نہیں ہے۔مسٹر کووند نے سنیچر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت جاری کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کی تجربہ گاہوں میں خاتون سائنس دانوں کی کم تعداد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ صدر جمہوریہ نے یہاں چار روزہ انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول(آئی آئی ایس ایف) کے رسمی افتتاح کے موقع پر کہا تھا کہ سی ایس آئی آر میں 3446 سائنس داں ہیں جن میں 632 یعنی تقریباََ18.3 فیصد خواتین ہیں۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے صحافیوں سے کہا’’ آپ کسی بھی تجربہ گاہ میں چلے جائیں وہاں آپ کو کافی تعداد میں خاتون سائنسداں ملیں گی۔ضروری نہیں ہے کہ سی ایس آئی آر میں خواتین اورمردسائنس دانوں کو تناسب برابر ہو۔


Share: